این سی او سی کا مختلف شہروں میں‌نئی پابندیا ں لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے زیادہ کورونا والے شہروں میں نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بندشیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بھی پابندیاں لگیں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد کی جائے گی اور ہفتے میں دو چھٹیاں ہوں گی۔ انہوں ںے کہا کہ ان ڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی مسافروں کی تعداد 50 فیصد رکھنی ہو گی۔ انہوں ںے کہا کہ مارکیٹوں کے اوقات کار دوبارہ شب 8 بجے کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں