ایمن سلیم نے بھی ٹوئٹر پر انٹری ماردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھی انٹری دے دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پہلے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ انہوں نے ٹوئٹر کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ٹوئٹر مداحوں سے رابطے میں رہنے اور اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے جوائن کیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ ان کا واحد آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ ان کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں