ایف بی آر نے آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم کے لئے موڈیول متعارف کرادیا

ایف بی آر نے وی بوک نظام میں آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم کے لئے موڈیول متعارف کرا دیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ سہولت سے مستفید ہونے کیلئے ایکسپورٹرز کو وی بوک نظام میں رجسٹرڈ ہونا پڑے گا، وی بوک نظام میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ نیا فیچر “ایکسپورٹ سہولتی سکیم / ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹ/ مینوفیکچرنگ بانڈ” کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے، تاجروں اور ایکسپورٹرز کیلئے لائسنس ایپلی کیشن وی بوک نظام میں دستیاب ہے، آن لائن ایکسپورٹ سہولتی سکیم ایپلی کیشن متعلقہ کسٹمز فارمیشن کو بھیجی جائے گی۔

ایف بی آر نے مزید بتایا ہے کہ ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد مزید پراسیس کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بھیجا جائے گا اس اقدام سے پاکستان کی صنعت اور برآمدات کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع اور زر مبادلہ میسر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں