ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ : پاکستانی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی

پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے، قومی ٹیم کے قطرروانہ ہونے کے لئے تاحال سفری انتظامات نہیں کئے جاسکے ہیں جس کے باعث ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ28ستمبر سے قطر میں شرو ع ہونی ہے اور ایونٹ میں شرکت کے لئے فنڈز اور این او سی درکار ہیں۔

فیڈریشن ذرائع کے مطابق ایونٹ میں انٹری کے لئے دو روز کی مہلت کل ختم ہوگی،انٹری کرا کر ایونٹ میں شرکت نہ کی تو بھاری جرمانہ ہوگا،پی ایس بی سے رابطے میں ہیں ، وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں