ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کی ضلع کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ

ایس ایس پی حیدرآباد نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ موجود صورتحال کے پیش نظر کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑ رہی ہے جس کی مناسبت سے حکومت کی جانب لاک ڈاؤن کا نفاز کا آج پہلا روز تھا جس پر عملدرآمد کے حوالے سے آپ تمام کی کارکردگی خاطر خواہ تھی لہذا حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔ آپ تمام کو ہدایت نامہ جاری ہوچکا ہے عوام میں اس حکم نامہ کی آگاہی دیں

موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کرونا کی چوتھی لہر نے سندھ بھر میں زور پکڑنا شروع کردیا ہے جس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا نفاز کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم احکامات جاری کیے گئے

اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ حیدرآباد کی باشعور عوام نے جس طرح گزشتہ کرونا لہر میں پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا امید ہے اس بار بھی اسی طرح تعاون برقرار رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں