او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن کے 13 ممبران نے لائن آف کنٹرول میں چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی وفد کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ہے جبکہ او آئی سی وفد کو شہریوں کی حفاظت کے لیے تعمیر کردہ کمیونٹی بنکرز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ او آئی سی کے وفد کو شہری آبادی کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جبکہ دشمن کی فائرنگ سے آبادی کے تحفظ کے لیے بنکرز کی تعمیر کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

او آئی سی وفد نے فائر بندی کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ وفد نے دیہی دفاعی کمیٹیوں اور شہری انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے زمینی حقائق سے آگہی میں تعاون فراہم کرنے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں