اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والے شہریوں کے لیے بری خبر آگئی

لاہور: محکمہ ایکسائز کی جانب سےاوپن لیٹرپرچلنےوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

سٹی 42 کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سےاوپن لیٹرپرچلنےوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ،گاڑی ٹرانسفر کےلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔متوقع طور پر آئندہ ماہ سے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز ہوتےہی نئےٹی اوفارم کا اجرا اور جاری شدہ ٹی او فارم بھی کینسل کر دیئےجائیں گے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہےکہ شہری گاڑی کی فروخت کیساتھ ٹی اوفارم پرلکھ پڑت کرلیتےہیں جبکہ شہری فارم لے کر کئی کئی سال گاڑی ٹرانسفر نہیں کراتے جس سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہاہے۔ اوپن لیٹر کے خاتمے سے ای چالاننگ بہتر ہوگی اور چالان بھی اصل مالکان کےگھروں میں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں