انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں ناکامی پر محمد عامر ، شاہین شاہ کے حق میں‌بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باولر محمدعامر انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں سکواڈ کا حصہ شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر شائقین کرکٹ شدید تنقید بھی کر رہے ہیں تاہم اس موقع پر محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو موجودہ سکواڈ کا سب سے بہترین فاسٹ باولر قرار دیدیا ہے ۔

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمدعامر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ آپ اپنے ارادے بلند رکھیں ، آپ نے پہلے بھی کارکردگی دکھائی اور آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، آپ توجہ حاصل کرنے کے متلاشی ناقدین کی باتوں پر کان نہ دھریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں