انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کی پاکستان آمد

لاہور: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے حوالے سیکیورٹی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان سے پہلے سیکیورٹی ماہرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سیکیورٹی ماہر ڈیوڈ اسنیئر لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسرے سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکسن کی اتوار کو لاہور پہنچیں گے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز نے دونوں سکیورٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین پیر سے کام شروع کرکے لاہور اور پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔ غیرملکی سیکیورٹی ماہرین کی پنجاب اور فیڈرل سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جس کے وہ اپنی رپورٹ دونوں ٹیموں کے بورڈز کو بھجوائیں گے۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، کیوی ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کی رات کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گی۔ نیوزی لینڈ نے 10 ستمبر تک بنگلہ دیش میں ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں جس کے بعد 11 ستمبر کو اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے اور اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں