روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی مداخلت نے جانی نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج 20 سال سے افغانستان میں موجود رہی ، امریکی فوج نے اپنی اقدار جنگ زدہ ملک پر لاگو کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو 20 سال افغانستان رہنے کے باوجود بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔