امریکی خاتون سنتھیا رچی پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر پروگرام کریں گی

پاکستان میں رہائش پذیر امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) جوائن کرلیا۔

پی ٹی وی نیوز کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی کی سرکاری ٹی وی میں شمولیت کی تصدیق کی گئی اور اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی وی کے مطابق فلم میکر اور رائٹر سنتھیا چی نے پی ٹی وی جوائن کرلیا ہے اور وہ مستقبل میں پی ٹی وی ورلڈ میں پروگرام کریں گے۔

پی ٹی وی نیوز کی جانب سے یہ ٹوئٹ کچھ ہی دیر میں ڈیلیٹ کردی گئی تاہم سنتھیا نے ٹوئٹ میں پی ٹی وی جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشہ دنوں اسلام آباد میں سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش پائی گئیں تھی جس پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنتھیا ڈی رچی ماضی میں پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک پر زيادتی کا الزام لگا چکی ہیں جبکہ انہوں نے سابق وزير اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر داخلہ مخدوم شہاب الدین پر بھی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں