امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے اور آگ لگنے سے پھٹنے کے باعث اس میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعدد امریکی ذرائع ابلاغ نے وفاقی ہوابازی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ سنگل انجن سیسنا 210 طیارہ دوپہر تقریبا1 بجکر 10 منٹ پر اٹلانٹا کے شمال مشرقی نواحی علاقے میں واقع ڈیکلب ۔
پیچ ٹری ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فورا بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ڈیکلب کانٹی کے فائر ریسکیو نے تصدیق کی ہے آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا اور اس واقعے میں جہاز میں سوار 4 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔متاثرین کی شناخت سے متعلق معلومات ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی قیادت میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔