امریکہ میں سمندری طوفان آئیڈا سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک

امریکہ میں سمندری طوفان  آئیڈا کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے نیویارک اور نیو جرسی  میں مختلف حادثات کے باعث چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں

نیویارک میں مسلسل اور تیز بارش کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، انتظامیہ نے نیویارک میں ہنگامی صورتال کا اعلان کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان آئیڈا کے باعث نیو یارک شہر اور شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست سیلاب  آگیا  ہے۔

بدھ کے روز تمام نیو یارک سٹی سب وے لائنیں معطل کر دی گئیں، نیشنل ویدر سروس کی جانب سے کم از کم پانچ ایمرجنسی وارننگز جاری کی گئیں سیلاب  فلاڈیلفیا کے مغرب سے لے کر شمالی نیو جرسی تک پھیلا ہوا ہے۔

کیٹیگری 4 کے طوفان  سے امریکا کی  جنوبی ریاستیں زیادہ متاثر ہوئیں ہیں، اس سے قبل  نیوجرسی کے گورنر نے بھی ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

لوزیانا میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، جہاں سمندری طوفان آئیڈا کی تباہی کے بعد بہت سے باشندے گیس سے چلنے والے جنریٹرز پر انحصار کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  نو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ہیں، متعدد شہروں میں کھانے  اور پینے کے پانی کی دستیابی بری طرح متاثر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں