امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا8افراد ہلاک ہو گئے، طیارے میں 8 مسافر سوار تھے۔
طیارے میں سوار ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، طیارے میں سوار باقی 7 مسافروں کی لاشوں کے لیے سرچ آپریشن جاری رہا۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ انہیں ابھی تک طیارے کا ملبہ بھی نہیں مل سکا۔سنگل انجن والا طیارہ 18 میل شمال مشرق میں بیفورٹ کے علاقے میں سمندر میں گرکر تباہ ہوا۔
تلاش میں کوسٹ گارڈ کے تین اسٹیشنوں کی کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر، مقامی فائر اینڈ شیرف کے محکمے کے اہلکار اور نیشنل پارک سروس کے بیچ عملہ شامل ہے۔