الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی دعوت قبول کرلی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزارت اطلاعات و نشریات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ کر بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات سے بھی ای وی ایم کا جائزہ لینے کی درخواست موصول ہوئی اور چیف الیکشن کمشنر 17 اگست صبح 11 بجے ای وی ایم کا ڈیمو لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں