افغان صورتحال، وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اہم معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

بروز پیر مورخہ 16 اگست کو بلائے گئے اجلاس میں خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں