افغانستان میں طالبان کے خوف سے 100 موسیقار ملک چھوڑ کر چلے گئے

افغانستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک کے بانی احمد سرمست نے کہا ہے کہ طالبان کے کریک ڈاؤن کے خوف کی وجہ سے 100 سے زائد موسیقار افغانستان چھوڑ گئے۔

آسٹریلیا میں مقیم افغانستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک کے بانی احمد سرمست نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے اعلیٰ میوزیکل انسٹیٹیوٹ کے 101 اراکین اتوار کی شام دوحہ پہنچے تھے۔

احمد سرمست کا کہنا تھا کہ افغانستان سے نکلنے والے موسیقاروں کے گروپ میں نصف خواتین بھی شامل ہیں، افغانستان سے دوحا پہنچنے والے موسیقاروں کا گروپ پرتگال جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں