افغانستان سے شہریوں کو برطانیہ لے جانے والی ترکش ائیر لائن میں خاتون نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کو جنم دے دیا۔
ترکش ائیرلائن کے مطابق افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال ہونے والی پرواز مسافروں کو برمنگھم لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران 26 سالہ حاملہ خاتون سومان نوری کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پرواز میں ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود نہ ہونے کے سبب جہاز کے عملے نے ہی بچی کی پیدائش میں مدد کی۔