اعظم خان انجری کا شکار؛ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر

گیانا: پاکستان کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف آج اور کل کے ٹی 20 میچز سے باہرہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ، ٹریننگ سیشن کے دوران سر میں چوٹ لگنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل پائیں گے۔

اعظم خان کو جمعے کے روز نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ کرکٹر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لئے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز اعظم خان کی انجری کا دوربارہ جائزہ لینے کے بعد ہی بقیہ میچز کے لئے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس بات کا امکان ہے کہ آج کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان کی جگہ صہیب مقصود کو موقع دیا جائے گا تاہم اس کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ پر منحصر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں