اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، جس میں مرکزی بینک شرح سود کو بڑھانے یا کم کرنے کا تعین کرے گا۔

عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پچھلے ایک ماہ میں خام تیل کی قیمت میں 5.94 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت بھی 164 روپے سے بڑھ کر 169.50 روپے تک جا پہنچی جس کے بعد اوگرا نے ڈیزل 10 روپے اور پیٹرول 1 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے مساوی کرکے پیٹرول 5 اور ڈیزل بھی 5.01 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا جبکہ نان فائلر کو 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ہفتے کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 169 روپے ہوگئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں