اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 6 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 413 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 276 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 47 ہزار 352 رہی۔

حصص بازار میں 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 307 ارب روپے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں