اریبہ حبیب نے اپنی شادی کا مہینہ بتادیا

پاکستانی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے مہینے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اریبہ حبیب کی گزشتہ دنوں ایک وڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ڈرامہ شوٹنگ کے دوران دُلہن بنے بیٹھی تھیں، اس دوران ساتھی اداکار کی جانب سے ویڈیو بنانے پر اریبہ حبیب نے کیمرے میں منہ چڑایا اور عجیب و غریب شکلیں بھی بنائی تھیں، اریبہ حبیب کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

یہ وائرل ہوتی ویڈیو اریبہ حبیب نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’اُن کے اندر کی خطرناک دُلہن جاگ گئی ہے۔‘

اس ویڈیو پر معروف اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے اریبہ حبیب سے پوچھا کہ اُن کا شادی کا دعوت نامہ کہاں ہے ؟

جس پر جواب دیتے ہوئے اریبہ حبیب نے لکھا کہ آپ کو شادی کا دعوت نامہ دسمبر میں مل جائے گا۔

اریبہ حبیب کے اس کمنٹ سے اُن کے مداح و فالوورز کافی خوش نظر آ رہے ہیں، اریبہ حبیب کے شادی سے متعلق کیے گئے کمنٹ پر مداح اُنہیں اچھے مستقبل کی خوب دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں