ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنیکے مترادف ہے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنیکے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی 3 سالہ کارکردگی میں یہ ضرور بتائیں کہ اب تک ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سلیکٹڈ حکومت نے پیٹرول کی طرح ادویہ ساز اداروں کو بھی ہر 15 روز بعد قیمت بڑھانے کی چھوٹ دیدی ہے ، تبدیلی سرکار3برس میں ادویات کی رجسٹریشن کا کوئی میکانزم تک نہیں بنا سکی ، 3 برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں 7 مرتبہ،گیس میں 144فیصد اور تیل کی قیمت میں 36 روپے فی لیٹراضافہ ہو چکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک جو تحقیقاتی کمیشن بنائی اس کے نتیجے میں قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں ، یہ کمیشن عوام کی بھلائی کیلئے بنائے گئے تھے یا ان کارٹلز کیلئے جن کے متعلق وزیراعظم اکثر بات کرتے تھے ، عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں