اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ احساس پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں کی مدد کی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے ٹنڈوالہ یار آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کھلی کچہریاں نوکریاں بانٹنے کے لئے کی گئیں، نوکریوں کی قرعہ اندازی کرنی ہے تو چوک پر لوگوں کو بلا کر بانٹ دو۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا آج کا خطاب اہمیت کا حامل ہے، قوم کو ایک نئی سمت ملے گی 12 ربیع الاول کا مہینہ ہے، وزیر اعظم پاکستان آج رحمت العالمين صلہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔