احساس نشوونما سٹیئرنگ کمیٹی نے آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی آزادانہ تشخیص کے نتائج کا جائزہ لیا۔
معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کی صدارت کی۔ تحقیق کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ احساس نشوونما پروگرام نے کس طرح مستحقین کی صحت اور فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور احساس نشوونما، نتائج اور آپریشن سے متعلق عوامل کو فعال کرنے والے عوامل کو متاثر کیا ہے۔
یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ احساس نشوونما کی توسیع کے بارے میں فیصلہ کیا جائے اور غذائیت سے بھر پور خوراک کیساتھ مشروط مالی معاونت کی تشخیص 14اضلاع میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر احساس نشوونما کے آغاز سے قبل ہی کی جاچکی ہے جہاں 50مراکز کام کر رہے ہیں۔نتائج انتہائی حوصلہ افزا تھے،نتائج پسماندہ خواتین ، ان کی معاشی بااختیار اور بہتر غذائی معلومات پر توجہ مرکوز کرنے والے پروگرام کے معاون ہیں۔ تشخیص احساس نشوونما کے نفاذ کے ہموار اور شفاف عمل کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح پروگرام نے صحت کی دیکھ بھال کے استعمال اور فائدہ مند خواتین اور ان کے بچوں کے لیے بہتر خوراک تک رسائی کو آسان بنایا اور کیسے فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت، خوراک اور مشروط مالی معاونت کی ترسیل کے لیے قواعد پر مبنی طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔ 99.37فیصد مستفید ہونے والی خواتین نے اپنے حمل کے دوران انہیں فراہم کی جانے والی نشوونما خدمات کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو ان کی نشوونما اور فلاح و بہبود کے لیے فراہم کردہ سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ “رواں مالی سال میں ملک کے تمام اضلاع میں اس پروگرام کو وسعت دی جائیگی۔”اس اسٹیئرنگ کمیٹی میں صوبائی نمائندگان اور بین الاقوامی ترقیاتی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ڈی جی کے پی ، پنجاب ، جی بی اور آزاد جموں کے خصوصی سیکرٹری نے اس پروگرام کو سراہا اور اپنی بصیرت سے زمینی حقائق کی توثیق کی۔ نظر ثانی شدہ ڈیزائن کے حوالے سے کچھ اہم سفارشات پیش کی گئیں جو کہ بڑے پیمانے پر موبائل یونٹس متعارف کرنے کے حوالے سے استعمال کی جائیں گی ۔نشوونما وظیفے کی نقد رقم میں اضافے کے لیے بھی تجویز پیش کی گئی۔
فی الحال احساس نشو ونما لڑکوں کے لیے1500روپےلڑکیوں کے لیے2000روپے فراہم کرتا ہے اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری کے مطابق وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ احساس نشوونما کو تمام احساس ون ونڈو سینٹرز کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
یہ پروگرام بچوں میں اسٹنٹنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اہم ہے کیونکہ قومی غذائیت کے سروے کے مطابق پاکستان میں 100میں سے 40 بچے سٹنٹ ہیں۔ لہذا ، احساس نشوونما ایک مشروط مالی معاونت کا پروگرام ہے جو انسانی سرمائے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔