آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ جولائی کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن آف دی منتھ جولائی کے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن آف دی منتھ جولائی کی لسٹ میں پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء شامل ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی ویمن آف دی منتھ جولائی کی لسٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی دو خواتین اسٹیفنی ٹیلر اور میتھیو ہیلے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے نامزد کیئے گئے کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور آسٹریلیا کے مچل مارش کا نام شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ نامزدگیوں میں ویسٹ انڈیز کے ہیڈن والش جونیئر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں