پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچز کے لیے ای ٹکٹ حاصل کرنے والوں کے لیے اہم ہدایات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای ٹکٹ کے فراڈ سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور میں انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 سیریز کے میچز کے لیے شائقینِ کرکٹ کو ای ٹکٹ کا پرنٹ لانا ہوگا۔

شائقین کرکٹ ای ٹکٹ کا نمبر بتا کر قذافی اسٹیڈیم سے ٹکٹ کا پرنٹ 24 ستمبر تک حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ای ٹکٹ لینے والے شائقین کرکٹ دوپہر 12 بجے سے شام 8 بجے تک قذافی اسٹیڈیم سے پرنٹ حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ اور گزشتہ کرکٹ سیریز میں ای ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین کے ساتھ متعدد مرتبہ فراڈ ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں