ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 10 ویں انٹر نیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔
عثمان وزیر 4 فروری کو دبئی میں اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے، ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ سے ہوگا۔
عثمان وزیر اس سے قبل بھی تھائی حریف سے فائٹ کر چکے ہیں، ایشین ٹائٹل فائٹ میں تھائی باکسر عثمان وزیر کے خلاف تیسرے راؤنڈ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
اس بار تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ نے عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے۔
دوسری جانب عثمان وزیر نے اپنی یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ فائٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل کا دفاع کروں تاکہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے پاس ہی رہے ۔
انہوں نے قوم سے اپیل کہ ہے کہ ان کامیابی کے لیے دعا کریں۔