دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش فرانس میں‌پکڑی گئی

فرانس میں برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی اور نایاب گولڈ فش (کیرٹ) پکڑ لی۔

امریکی اخبار کے مطابق 42 سالہ اینڈی ہیکٹ نامی شخص نے فرانس میں 30 کلو سے زائد وزنی مچھلی پکڑی۔

رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گولڈ فش 2019 میں امریکا میں پکڑی جانے والی اسی نسل کی مچھلی سے 13.6 کلوگرام زیادہ وزنی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اینڈی ہیکٹ کو مچھلی پکڑنے میں 25 منٹ لگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پکڑی جانے والی مچھلی کی عمر 20 سال ہے جس کے ساتھ اینڈی ہیکٹ نے تصویریں بنوانے کے بعد اسے واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس گولڈ فش کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس مچھلی کو دیکھنے والے بھی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں