3200 میگا پکسل والا دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل کیمرا

دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل کیمرا ایک ٹیلی اسکوپ میں نصب کیا جارہا ہے۔

چلی کی آبزرویٹری میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل کیمرا کی تنصیب لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے۔

ویرا سی روبن آبزرویٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کیمرے کو اس لیے نصب کیا گیا ہے تاکہ اس کے لینس سے بہترین تصاویر لی جاسکیں۔

ایل ایس ایس ٹی نامی کیمرا عام ڈیجیٹل کیمروں کی طرح ہی کام کرتا ہے اور اس میں 189 سنسرز نصب ہیں جو ستاروں اور دیگر کی روشنی کو اکٹھا کرکے برقی سگنلز میں بدل دیتے ہیں جن کی مدد سے ڈیجیٹل تصاویر تیار کی جاتی ہیں۔

ہر سنسر کا حجم 16 ملی میٹر کا ہے اور ہر ایک کے پکسلز کسی آئی فون کیمرے سے زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں