قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی شاندار سنچری اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر شاعرانہ پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بابر کی اور اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے شعر لکھا کہ ’مدعی لاکھ بُرا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے‘۔
اپنی اور بابر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے لکھا کہ یوں تکبرنہ کرو ہم بھی ہیں بندے اُس کے، سجدے بُت کرتے ہیں حامی جو خدا ہوتا ہے، ہر خوشی و کامرانی، کامیابی و ناکامی کے مالک اللہ پاک ہیں، بندہ تو صرف کوشش کر سکتا ہے۔