گروپ ایڈمنز کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے نئے فیچر متعارف کرتی رہتی ہے، جبکہ پہلے سے موجود فیچر میں بھی بہتری پر کام کرتی رہتی ہے۔

واٹس ایپ پر جہاں صارفین پرائیویٹ میسجز پر بات کرتے ہیں، وہیں گروپس انفارمیشن اور کام کے تبادلے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ابھی تک ایڈمن گروپس میں 250 ممبرز شامل کر سکتے ہیں، لیکن اب واٹس ایپ انتظامیہ نے یہ تعداد دگنی کر دی ہے۔ اب ارکان کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 تک کر دی گئی ہے۔

ویب ایٹ انفو کے مطابق انتظامیہ نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کرا چکی ہے، تاہم فوری طور پر دنیا بھر کے صارفین تک یہ فیچر نہیں پہنچ سکا۔ جسے تمام صارفین تک دستیاب ہونے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگے گا۔

یاد رہے اس فیچر کے ساتھ واٹس ایپ نے حال ہی میں میسیج ’ری ایکشن‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔ جس سے صارف ہر میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے۔

واٹس ایپ پر ری ایکشن فیچر فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج کی ہی طرح صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں