ویلز نے فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائر میں یوکرین کو شکست دیکر 64سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویلز نے یوکرین کو ایک گول سے شکست دی۔ میچ جیت کر ویلز نے 1958 کے بعد پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی ہے۔
میچ میں ویلز کو 34ویں منٹ میں اوون گول کی بدولت برتری ملی جو آخر تک برقرار رہی۔
خیال رہے کہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فٹبال ورلڈ کپ میں ویلز کی ٹیم گروپ بی میں ایران ،امریکا اور انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔