بھارت میں اکثر ایسی شادی کے واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
ایک ہندوستانی میک اپ آرٹسٹ پوجا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں بھارت کی ایک دلہن اپنی شادی کے دن پر پالتو کتے کے ساتھ انٹری کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے اس خاص دن کے موقع پر اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک جیسے لباس میں انٹری کی جبکہ ساتھ ہی ویڈیو میں کوک اسٹوڈیو کا ہٹ گانا پسوری بھی سنا جاسکتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو پر انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔