یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ میں اب تک ڈھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے اب تک ڈھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ساتھ انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ روسی جنگ میں زخمی ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔
جبکہ مغربی ممالک کے دعووں کے مطابق روس یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
زیلنسکی نے اس سے قبل روسی حملے کے پچاس روز مکمل ہونے پر اپنی فوج اور عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین اپنی آزادی اور بقا کی لڑائی جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس لڑائی کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر چار اعشاریہ سات ملین افراد یوکرین سے ہجرت کر کے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔