ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں کی شائستہ فطرت کے دیوانے

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں شدید دشمنی کے باوجود کافی حد تک احترام بھی موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2020 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت مقابلے کے بعد بھارت کے سابق ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔

پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی سے بابر اعظم سے موازنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس پر سابق بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان ہمیشہ سے احترام کا رشتہ ہے، انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بابر بہت آدمی ہیں اور میری ہمیشہ ان سے اچھی بات چیت رہی ہے اور میں ان کا احترام کرتا ہوں‘۔

ویرات کوہلی نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’2019 میں ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ میں بابر اعظم نے مجھ سے مشورے کے لیے رابطہ کیا تھا اور وہ ہمیشہ سیکھنے کے خواہشمند رہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں پاک بھارت میچ کے بعد انہوں نے مجھ سے بات کی اور اس میں کوئی حیرانی نہیں ہے کہ وہ سیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے کھیل میں بھی نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے دوران دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں میں کافی دوستی نظر آئی جب کہ کھلاڑیوں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت بھی کی۔

اس حوالے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کی شائستہ فطرت سے پیدا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں