یوٹیلیٹی اسٹورز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکچ کو جاری رکھنے کی منظوری

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکچ کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکچ سے متعلق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دیے گئے ریلیف پیکچ کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم ریلیف پیکچ 2020 کو مئی، جون 2022میں جاری رکھنے کی منظوری لی جائے گی۔

بطور وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکچ دیا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکچ کا اطلاق 8 جنوری 2020 سے کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم ریلیف پیکچ کے تحت 5 بنیادی اشیاء آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول پر سبسڈی دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں