یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف برانڈز کی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیتی اسٹورز پرقیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کےمطابق 900 گرام چائے کی قیمت میں 400 روپے تک اضافہ ہوا ہے اور چائے کے پیکٹ کی قیمت 905 سے بڑھ کر1305 روپے ہوگئی ہے۔
ٹی وائیٹنر کی قیمتوں میں 100 روپے اضافہ،200 گرام چھوہارے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دلیہ، سیرل،نوڈلز، سوئیاں، نمکو کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ بچوں کا 800 گرام دودھ کا پیکٹ 260 روپےتک مہنگا ہوگیا ہے۔1کلواچار کا پیک 57 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ 100 گرام سرخ مرچ کی قیمت 84 روپے اور100 گرام مصالحے کی قیمت میں 42 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 50 گرام کے مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 50 روپےتک اضافہ ہوا ہے۔ شہد کی 300 گرام کی بوتل 100 روپے مہنگی جبکہ55 گرام کھیر کا پیک 20 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
کسٹرڈ، کالی مرچ ،میتھی، جام، مشروبات سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔