یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی من مانیاں، چینی سمیت کئی اشیا کی مہنگے داموں فروخت

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکرٹری صنعت و پیداوار کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، اسٹورز پر اب بھی چینی کی 94 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔

دستاویز کے مطابق چینی کے علاوہ دوسرے درجے کا سبسڈائزڈ گھی بھی 455 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا کا 20 کلو تھیلا 1592 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے سبسڈائزڈ آئٹمز کی مہنگے داموں فروخت کی رسیدیں بول نیوز نے حاصل کرلیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اپریل 2022 کو سیکرٹری صنعت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی 85 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی کی 94 روپے کلو فروخت پر وضاحت طلب کی گئی تھی، سیکرٹری صنعت کے ساتھ میٹنگ کے دوران ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سیکرٹری صنعت کو مطمئن نہ کرسکے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی کی 94 روپے فی کلو فروخت پر تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا۔

ںجی ٹی وی کے نمائندہ نے سوال کیا کہ آپ کے احکامات کے برخلاف چینی 94 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، جس پر سیکرٹری صنعت جواد رفیق ملک نے جواب دیا کہ وزارت صنعت و پیداوار نے یو ایس سی سے وضاحت طلب کی ہے جواب آنے پر کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں