یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کے لیے صارفین کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازمی قرار دے دیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہنا ہےکہ سبسڈائز اشیاء کی خریداری کرنے والا شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر بل کے لیے لکھوائے گا جو اسٹور کا عملہ اپنے سسٹم میں درج کرے گا جس کے بعد صارف کے موبائل نمبر پریوٹیلیٹی اسٹورز سسٹم سے ایک کوڈ بھیجا جائیگا۔
حکام کےمطابق صارف وہ کوڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے عملے کو دکھائے گا جس کے بعد بل کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بل کی تیاری اور ادائیگی کے لیے اس سسٹم کا نفاذ گزشتہ روز سے ہی کیا گیا ہے اور اس طریقہ کار کا نفاذ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے حکم پر کیا گیا ہے۔