عثمان قادر کی جگہ فخر زمان قومی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے عثمان قادر کی جگہ فخر زمان کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔ وہ 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

عثمان قادر کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں