پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
مقامی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کوبھی ڈالر کی کمی کا تسلسل جاری رہا اور انٹر بینک میں ڈالر مزید 59 پیسے کی کمی سے 197.87روپے کی سطح پر آگیا.
واضح رہے کہ جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو پیر ،منگل اور بدھ کو بھی برقرار رہا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی آچکی ہے۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی جمعہ کو ڈالر کی قدر میں 2.50 ، پیر کو 1.60 ،منگل کو 1.10 روپے اور بدھ کو 30 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قمیت 198روپے کی سطح پر آگیا۔ اس طرح جمعہ کے بعد ڈالر کی قدر میں اب تک 5.30 روپے کی کم ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں بہتری آنے اور ایم ایف پروگرام کی بحالی کے قوی امکانات کے باعث ڈالر کا پاکستانی روپے پر دباوٗ میں کمی آگئی ہے۔