ڈالر کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی

کراچی: انٹربینک میں اڑان کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔ ڈالرتاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 3 روپے 48 پیسے سستا ہوکر 184 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 184 روپے 70 پیسے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 87 پیسے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 189 روپے کا ہو گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن میں ایک شخص 10 ہزار ڈالر خرید سکتا ہے اور سفری سہولت کے لیے ایک سال میں 60 ہزار تک ڈالر خریدا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں