ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 178 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/R2ZGSZ2CJa pic.twitter.com/CknbJInrcN
— SBP (@StateBank_Pak) March 9, 2022