روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 178 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 179 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181 روپے سے زیادہ پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

معاشی ماہرین کا کہنکا ہے کہ امپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھنے سے روپے پر دباو ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 352.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43719.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.81 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 89 لاکھ 86 ہزار 559 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں