امریکی ڈالر کے مقابلے میں‌پاکستانی روپیہ کی بے قدری جاری

ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے گھٹنے لگی جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈلر کی قدر بڑھنے کے بعد قیمت 181 روپے 78 پیسے سے بڑھنے کے بعد 182 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا اور ڈالر 183روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

اُدھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 382.41 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43933.56 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں