ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر ایک روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 26 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروباراختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 221.92 روپے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے منہگا ہوکر 230 روپے 50 پیسے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں