روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 181 روپے 25 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 68 پیسے اضافے کے بعد 181.25 روپے رہا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ہر منٹ کے ساتھ ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکاھ جارہا تھا ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 78 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 180 روپے 57 پیسےکا ہوگیا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے جبکہ تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی روپے پر پریشر بڑھ گیا۔

معاشی ماہرین نے بتایا کہ دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر اب تک 2 روپے 87 پیسے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے اور یہ عالمی مارکیٹ میں درآمدی اجناس کی قیمت میں اضافے کا بھی اثرات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں