انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 197.59 سے بڑھ کر 197.92 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/rXmVcxZr9j pic.twitter.com/ia6gNjo25w
— SBP (@StateBank_Pak) June 3, 2022
واضح رہے کہ 26 مئی کو 202.01 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزشتہ روز تک ڈالر کی میں قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی آچکی تھی۔