کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 01 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 234روپے میں جاری ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےسستا ہوا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 237روپے 02پیسے ریکاڑڈ کی گئی تھی۔